15 اپریل 2015 - 20:31
مصالحت کی باتیں والے غلط ہیں: سعودی وزیر

سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جومصالحت کی باتیں کر رہے ہیں و ہ درست نہیں، مصالحت کی باتیں کرنے والے اپنے بیانات پر نظر ثانی کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جومصالحت کی باتیں کر رہے ہیں و ہ درست نہیں، مصالحت کی باتیں کرنے والے اپنے بیانات پر نظر ثانی کریں۔ الشیخ صالح بن عبدالعزیز کا تفصیلی انٹرویو جیو نیوز پر کل شام 7بج کر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عبدالعزیز نے جیونیوز کے سینئر صحافی حذیفہ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہم پاکستانی حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اسلامی ممالک کے اتحاد میں شامل ہو گا اور اپنی فوج یمن میں باغیوں کے خلاف لڑنے کے لیے بھیجے گا۔ انہوں نے کہا کہ باغی اسلحے کے زور پر زور زبردستی کر رہے ہیں جس پر سعودی عرب نے کارروائی کا فیصلہ کیا، مصالحت کی باتیں درست نہیں، مصالحت کی باتیں کرنے والے بیانات پر نظر ثانی کریں۔

.......

/169